عالمی برادری افغان عوام کی امداد ،اقتصادی معاونت کا وعدہ پورا کرے۔وزیر خارجہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اِس بات پر زور دیا ہے کہ بھارت کو غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں اسکی غیر قانونی کارروائیوں اور سنگین جرائم پر جوابدہ ٹھہرایا جائے۔وہ اسلام آباد میں انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر MICHELLE BACHELET سے باتیں کر رہے ہیں۔وزیر خارجہ نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کی نگرانی کا عمل جاری رکھنے اور اِس سے نمٹنے کیلئے اقدامات پر بھی زور دیا۔شاہ محمود قریشی نے آبادی کا تناسب تبدیل کرنے ، انسانی حقوق کے کارکنوں پر حملوں، ماورائے عدالت قتل، جعلی مقابلوں، املاک کو نقصان پہنچانے اور کالے قوانین کے تحت قابض فوج کو دیئے گئے استثنیٰ کے تناظر میں بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کو بھی بے نقاب کیا۔