طمیگھن مارکل کا مذاق اڑانے والے پولیس افسران کو سزا مل گئی
لندن(نیوزڈیسک) برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کے متعلق واٹس ایپ چیٹنگ میں نسل پرستانہ جملے لکھنے پر 2 برطانوی پولیس آفیسرز کو نوکری سے نکال دیا گیا۔” دی سن” کے مطابق ان آفیسرز کے نام سکھ دیو جیر اور پاؤل ہیفرڈ ہیں جومشرقی لندن کے بیتھنل گرین پولیس سٹیشن میں ڈیوٹی کرتے تھے۔ انہوں نے 2018ءمیں ایک واٹس ایپ گروپ میں میگھن مارکل کے متعلق ہتک آمیز جملے کہے تھے۔ آفیسرز کی یہ چیٹنگ منظرعام پر آنے کے بعد ان کے خلاف تحقیقات شروع ہوئیں اور اب ان کا جرم ثابت ہونے پر انہیں پولیس فورس سے نکال دیا گیا ہے۔ تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ان سابق آفیسرز نے گروپ چیٹنگ میں میگھن مارکل کو سیاہ رنگ کی انتہائی بھدی نظر آنے والی ایک گڑیا سے تشبیہ دی اور میگھن کے علاوہ دیگر کئی لوگوں کا بھی تمسخر اڑایا۔