صبا قمر پہلے دن سے نہیں چاہتی کہ میں اسکرین پر نظر آؤں: میرا

لاہور(نیوز ڈیسک) اداکارہ میرا نے صبا قمر کی اپنے لیے ناپسندیدگی سے متعلق انکشاف کیا ہے۔اداکارہ میرا کا نجی ٹی وی کو دیا گیا انٹرویو کا کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ بتا رہی ہیں کہ صبا قمر پہلے دن سے نہیں چاہتیں کہ میں کام کروں اور اسکرین پر نظر آؤں۔جس پر میزبان نے میرا کو یاد دلایا کہ آپ تو صبا قمر کے ساتھ ایک ڈرامے میں بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں اور یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ لوگ نہیں چاہتے ہوں کہ آپ دونوں ایک ساتھ نظر آئیں۔ جس پر میرا نے بتایاکہ میں نے براہ راست تو صبا سے کچھ نہیں سنا لیکن ایسا مینجمنٹ کے لوگ کہتے ہیں کہ صبا قمر مجھ سے متعلق منفی باتیں کرتی ہیں، میرے لیے برا بھلا کہتی ہیں اور مجھے پسند نہیں کرتیں۔میرا کا کہناتھا کہ جن لوگوں نے مجھے صبا قمر سے متعلق بتایا وہ صبا قمر کے دوست ہیں اور ان کے قریبی لوگ ہیں۔ میرا کا مزید کہنا تھا کہ آج میں سوچ کر آئی تھی کہ میں کوئی بات دل میں نہیں رکھوں گی، جو بھی شکایات مجھے سننے میں آتی ہیں میں آج وہ بتاؤں گی۔