شہریار آفریدی کو چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے شہریار آفریدی کو چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے عہدے سے فارغ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کا اجلاس آج سہ پہر 3بجے ہوا جس میں چیئرمین شہریار آفریدی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی۔ تحریک عدم اعتماد کے حق میں 16 اراکین نے ووٹ دیے۔نئے چیئرمین کشمیر کمیٹی کا انتخاب بھی کر لیا گیا، پی ٹی آئی کے منحرف رکن باسط بخاری چیئرمین کشمیر کمیٹی منتخب ہوگئے۔پی ٹی آئی کے منحرف رکن نواب شیر وسیر نے باسط بخاری کا نام تجویز کیا تھا، کمیٹی اراکین نے باسط بخاری کے نام کی تائید کی تھی۔