شجاعت کا نواز شریف کو فون، جنید کی شادی کی مبارکباد دی، صدر ق لیگ خیریت سے ہیں: ترجمان

لاہور/ اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) صدر مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین نے نواز شریف کو فون کیا اور جنید کی شادی کی مبارکباد دی نواز شریف نے چودھری شجاعت حسین کو ملاقات کی دعوت دیدی۔ ترجمان لیگ ق نے کہا ہے کہ چودھری شجاعت حسین کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر غلط ہے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے بھی کہا ہے کہ چودھری شجاعت حسین خیریت سے گھر موجود ہے چودھری شجاعت کے انتقال پر سوشل میڈیا پر خبر جھوٹی ہے۔