سیالکوٹ: وارداتوںمیںزیورات نقدی، کار اور موٹر سائیکلیں لوٹ لی

سیالکوٹ(نامہ نگار)ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی وارداتوںمیں لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی، کار اور موٹر سائیکلیں لوٹ لی گئیں۔تھانہ کوٹلی لوہاراں کے قصبہ لال پور میں تین مسلح ڈاکوئوں نے علی احمد کی دوکان پر آئے اور اسلحہ کے زور پر سات ہزار روپے کی نقدی، موبائل فون اور موٹر سائیکل لوٹ کر فرار ہو گئے۔ تھانہ نیکاپورہ کے محلہ امام صاحب میں نامعلوم چوروں نے طارق محمود بٹ کے گھر کے تالے توڑے اور گھر کے اندر سے دس لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیوارت اور 70ہزار روپے کی نقدی چوری کرکے لے گئے۔ تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ سرائے بھابھڑیاں میں عمر جاوید کی38لاکھ مالیت کی ہنڈا سوک کار،تھانہ سول لائن کے علاقہ پکا گڑھا میں علی خان ، تھانہ کینٹ کے علاقہ پلی توپ خانہ سے شفقت علی ، تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ ہاکی سٹیڈیم سے لقمان ،نواں پنڈ سے عبدالغفور اور تھانہ اگوکی کے علاقہ ہڑڑ سے محمد عظمت کی موٹر سائیکلیں جبکہ تھانہ سول لائن کے علاقہ خادم علی روڈ سے محمد اکرم کا رکشہ نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے۔