سیالکوٹ ؛ سپورٹس اور سرجیکل ؛
رپورٹ مزمل انعام
سیالکوٹ شھر کی وجہ شہرت یوں تو کئی ہے جن میں علامہ اقبال ،فیض احمد فیض ہے تاہم اگر صنعتی حوالے سے بات کی جائے تو فٹبال اور سرجیکل آلات سہرفرست ہے۔ دنیا میں تیار کیا جانے والا فٹبال میے سے تقریباً 70 فیصد فٹبال سیالکوٹ میں تیار ہوتا ہے۔ یہ صنعت سیالکوٹ میں 1910سے قائم ہے اور تقریباً ایک لاکھ افراد کا تعلق اسی صنعت سے ہے ۔پچھلے 5ورلڈ کپ میں استعمال ہونے والا فٹبال سیالکوٹ میں ھی تیار ہوا ہے ۔ سالانہ 21 کروڑ ڈالر کا فٹبال سیالکوٹ سے ایکسپورٹ ہوتا ہے۔ سرجیکل کی صنعت بھی ایک اھم صنعت مانی جاتی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ قیامُ پاکستان کے وقت ہندوں اپنے ساتھ سارے آلات جراحی لے گے تھے تاہم آج سیالکوٹ دنیا کے تقریباً 57 ممالک کو آلات جراحی برآمد کرتا ہے۔ تقریباً ڈیرھ لاکھ افراد کا اس صنعت سے روزگار وابستہ ہے اور سالانہ ایکسپورٹ ۲۲ارب روپے ہے۔ دنیا کے تقریباً ۲۵۰۰ اسپیتالوں کو سیالکوٹ سے جاتے ہیں ۔ امریکہ اور یورپ بڑے برآمدگان ہے۔