سندھ ہائیکورٹ ، دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے میں نوجوان کی حفاظتی ضمانت منظور

سندھ ہائی کورٹ نے روڈ ایکسیڈنٹ کے باعث چلنے سے قاصر 17 سالہ نوجوان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ ہائیکورٹ میں ایکسیڈنٹ کے باعث چلنے سے قاصر 17سالہ نوجوان کیخلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے کا اندراج سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل انصاف علی نے موقف دیا کہ کندھ کوٹ پولیس نے رشوت نہ دینے پر مقدمہ درج کیا۔ روڈ ایکسیڈنٹ کے باعث دونوں ٹانگوں کے آپریشن ہو چکا ہے۔ محمد زبیر ٹھیک طرح سے چل بھی نہیں سکتا۔ محمد زبیر پر پولیس کی جانب سے دہشت گروی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس مقابلے، اقدام قتل سمیت دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے زبیر احمد کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے زبیر احمد کی 25 ہزار روپے میں حفاظتی منظور کرتے ہوئے دو دسمبر تک متعلقہ ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔