’سنا ہے (ن) لیگ کو بددعا لگ گئی‘، پی ٹی آئی کی جیت پر ریحام کا ردعمل
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پنجاب کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت پر عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے ۔ریحام خان نے ٹوئٹ کی کہ ’سنا ہے مسلم لیگ (ن) کو چوہدری پرویز الٰہی کی بددعا لگ گئی ہے ‘۔ریحام خان نے اپنی ٹوئٹ کے ساتھ مزاحیہ ایموجی بھی شیئر کی۔ریحام خان نے کہا کہ ’ کیا مسلم لیگ (ن) میڈیا میں اپنے سیاسی گرو کی پیروی جاری رکھے گی؟ کیا اب وہ شعور پائیں گے؟انہوں نے لکھا کہ مسلم لیگ (ن) میں رینک اور فائل کو یہ معلوم کرنے کے لیے تفویض کیا گیا ہے کہ گڑبڑ کس نے کی ہے؟ میرے خیال میں یہ لیڈر شپ کی غلطی ہے ‘۔یاد رہے کہ پنجاب کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد صوبائی اسمبلی میں پارٹیوں کی پوزیشن سامنے آگئی ہے جس کے تحت پی ٹی آئی اسمبلی میں سب سے زیادہ نشستوں کے ساتھ اوپر ہے۔