سرگودھا: طالب علم پر تشدد، زیادتی کی کوشش کی ویڈیو وائرل کرنیوالے ملزم گرفتار
سرگودھا (نامہ نگار) سرگودھا میں موٹر سائیکل سوار طالب علم کو شاہراہ پر روک کر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے جنسی زیادتی میں ناکامی پر ساتھیوں کے ہمراہ جان سے مارنے کی دھمکیاں اور غیر اخلاقی گالیوں کی ویڈیو وائرل کرنے کے واقعہ کا حکام نے نوٹس لے کر رپورٹ طلب کر لی،پولیس نے فوری کارروائی کرکے وقوعہ میں ملوث مرکزی ملزم کو چندگھنٹوں میں گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت درج کر لیا۔
ذرائع کے مطابق سرگودھا کی تحصیل بھلوال کے علاقہ مدینہ کالونی آہلی میں ایک شخص مستری مجن نے دو ساتھیوں کے ہمراہ موٹرسائیکل سوار جماعت نہم کے طالب علم شاہ زیب کو گھر جاتے ہوئے راستے میں چک چار کے قریب روک کر شاہراہ پر تشدد کا نشانہ بنایا اور اسلحہ تان کر جنسی زیادتی کی کوشیش میں ناکامی پر گندی گالیاں اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیں اور وقوعہ کی ویڈیو بنا کر وائرل کر دی گئی جس کا حکام نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی تو ڈی پی او فیصل گلزار نے ایس ایچ او تھانہ بھلوال صدر کو فوری قانونی کارروائی کرکے ملزم کو گرفتارکرنے کا حکم دیا۔