سرگودھا: سرکاری اراضی کی غیر قانونی فروخت‘ سابق میئر 14 روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل

سرگودھا (نامہ نگار) سرگودھا کی پرائیویٹ ہائوسنگ سوسائٹی میں سرکاری اراضی کھالہ جات شامل کر کے غیر قانونی فروخت کے الزام میں محکمہ اینٹی کرپشن کے مقدمہ میں ساتھی ملزمان کے ساتھ مسلم لیگ ن کے سٹی نائب صدر سابق میئر ملک اسلم نوید کو عدالت نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ ڈسٹرکٹ جیل منتقل کر دیا گیا جنہیں ساتھیوں سمیت جیل سے دو دسمبر کو عدالت میں دوبارہ پیش کر کے کیس کی سماعت ہو گی۔ مسلم لیگ ن  کے رہنما سابق میئر ملک اسلم نوید نے عدالت میں پیشی سے قبل بات چیت کرتے ہوئے کہا حکومت کا ایک ہی مقصد ہے کہ اپنے سیاسی مخالفین کو ٹف ٹائم دینا اور غریب کو مہنگائی سے مارنا ہے جبکہ ہم ووٹ کو عزت دو کی مہم کو تیز کئے ہوئے اور انشاء اللہ موجودہ حکمرانوں کا انجام دور نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو  پاکستان اور غریبوں کا کوئی احساس نہیں یہ صرف مخالفین سے دشمنی نبھانے میں مصروف عمل ہیں۔