سربیا میں راکٹ انجن بنانے والی فیکٹری میں دھماکا، 2افراد ہلاک، 16زخمی
سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں راکٹ انجن بنانے والی فیکٹری میں دھماکا ہوا جس میں 2افراد ہلاک اور 16زخمی ہو گئے۔سربین وزارت داخلہ کے مطابق دھماکا راکٹ انجن بنانے والی فیکٹری کے ویئرہائوس میں ہوا۔ ویئر ہاس میں 500انجن موجود تھے جن میں سے ہر ایک میں 30کلو دھماکا خیز مواد تھا۔