ساہیوال : 200سے زائد قیدیوں کی جیل سپرنٹنڈنٹ کے رویہ کیخلاف بھوک ہڑتال

ساہیوال(نمائندہ نوائے وقت) ہائی سکیورٹی جیل ساہیوال کے دو سو سے زائد قیدیوں نے سپر ٹنڈنٹ جیل اصغر منیر کے رویہ کے خلاف بھوک ہڑتال کر دی ہے۔پانچ قیدیوں نے اپنے مطالبات منوانے کے لئے بارکوں کے جنگلوں کی سلاخوں سے ٹکریں مار کر خود کو لہو لہان کر لیا ۔ان پانچ قیدیوں میں قاری محمد عثمان ،مزمل،شاہنواز،نصر اللہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔