ساہیوال: برطانوی شہری کے گھر ڈکیتی، 80 تولے سونا، 50 ہزار & پائونڈ لیکر فرار

سا ہیوال (نمائندہ نوائے وقت)   برطانوی شہری رانا منیر کے گھر آتشی اسلحہ سے مسلح 14 افراد زبردستی گھس گئے۔ چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کر تے ہوئے خواتین کی بے حر متی کی ۔  80تولے زیورات،50ہزار بر طانوی پائونڈ، دس لاکھ روپے کی نقدی ،4موبائل فونز ،الیکٹرونکس کا سامان اور دو سرا اثاثہ لوٹ کر فرار ہو گئے۔رانا محمد منیر کی مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بنایا ۔ پولیس نے  اسلم،ارسلان ،خالدہ ،سمیعہ اور دس نا معلوم ملزمو ں سمیت14 کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔