سابق چیف سیکر ٹر ی اعجاز احمد قر یشی 1وفاقی محتسب تعینات

اسلا م آباد(خصوصی رپورٹر)حکو مت نے سابق چیف سیکر ٹر ی اعجاز احمد قر یشی کو وفاقی محتسب تعینات کردیا ہے۔ انکی تعیناتی کا باقاعدہ نو ٹیفیکشن گز شتہ روز جاری کر دیا گیا۔ اعجاز احمد قر یشی چیف سیکرٹر ی سند ھ، چیف سیکر ٹر ی خیبر پختو نخواہ اور سیکر ٹر ی ریلو ے و سیکرٹر ی ماحولیات کے طو ر پر خد ما ت سرانجام دے چکے ہیں۔  اعجاز احمد قر یشی نے 1972 ئ￿  میں مقا بلے کا امتحان پا س کرکے بطور اسسٹنٹ کمشنر سول سر وس شر وع کی۔ وہ ڈپٹی کمشنر، کمشنر اور کئی صو با ئی محکموں کے سیکر ٹر ی کے طور پر بھی خد مات سر انجام دیتے رہے۔ وہ کئی بر س سے وفاقی محتسب سیکر ٹر یٹ میں سینئر ایڈ وائزر اور قو می کمشنر برا ئے اطفال کے طو ر پر کام کر رہے ہیں۔ وہ کینیڈا میں کو نسل جنر ل /  ٹر یڈ کمشنر آف پا کستان اور یو این با ڈی میں پا کستان کے مستقل نمائندے کے طو ر پر بھی کام کر تے رہے۔ 2005 ئ￿  کے زلز لہ کے دوران غیر معمو لی صلا حیتوں کا مظا ہر ہ کر نے پر انہیں تمغہ ایثا ر بھی دیا گیا۔ اعجا ز احمد قر یشی نے پنجاب یو نیو رسٹی سے پو لیٹیکل سا ئنس میں ایم اے کے علا وہ امر یکہ کی (Pennsylvania) سٹیٹ یو نیو رسٹی سے پبلک پا لیسی اور پلا ننگ میں ما سٹر بھی کر رکھا ہے۔