سابق وزیرِ اعظم نواز شریف چار سالہ خود ساختہ جلاوطنی ختم کرنے کے بعد آج پاکستان پہنچ رہے ہیں
۔ نواز شریف دبئی سے خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں گے۔ اس وقت دبئی ایئرپورٹ پر نواز شریف کے ساتھ ان کے طیارے میں سفر کرنے والے پارٹی عہدیداران اور صحافیو ں کی کثیر تعداد موجود ہے- بورڈنگ شروع ھو چکی ھے اور ایگزیکٹو لاؤنج میں سابق وزیر اعظم پاکستان کا انتظار ھو رھا ھے- میں نواز شریف پہلے اسلام آباد پہنچیں گے، پھر رات لاھور میں مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے