سابق شوہر کو ماہرہ خان پر بےحد فخر کیوں ہے؟ اداکارہ نے وجہ بتا دی
کراچی(نیوز ڈیسک) ماہرہ خان پاکستان شوبز انڈسٹری کی ان ورسٹائل اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز شادی کے بعد کیا تھا۔ماہرہ خان کی 2007 میں علی عسکری سے شادی ہوئی جن سے ان کا ایک بیٹا اذلان ہے تاہم یہ شادی چند سالوں کا سفر طے کرنے کے بعد ختم ہوگئی۔اداکارہ نے شادی کے بعد شوبز میں قدم رکھا اور بےحد کم وقت میں شہرت حاصل کی، حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی پر گفتگو میں سابق شوہر کے حوالے سےانکشاف کیا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے سابق شوہر علی نے ہمیشہ سے مجھے سپورٹ کیا، ہمارے درمیان طلاق ہوچکی ہے لیکن اس کے باوجود وہ اب بھی مجھ پر فخر کرتے ہیں۔ماہرہ خان نے کہا کہ علی نے دیکھا ہے کہ میں نے کتنی جدوجہد کے بعد اپنا کیریئر بنایا ہے اور وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ میں نے صحیح طریقے سے اس سفر کو طرے کیا ہے اس لئے میرے والدین کے علاوہ میرے شوہر سے زیادہ مجھ پر کوئی اور فخر نہیں کر سکتا۔ماہرہ خان ان دنوں ساتھی اداکارہ فہد مصطفیٰ کے ساتھ اپنی نئی فلم ’قائدِاعظم زندہ باد‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں جس نے ریلیز کے 4 دن میں ہی 16 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔