سابق شوہر نے اداکارہ کی جان نہ چھوڑی، ماڈل صوفیہ کا عمر فاروق ظہور پر غلط کیسز بنوانے کا الزام
لاہور(نیوز ڈیسک)اداکارہ صوفیہ مرزا نے سابق شوہر پر دھمکیاں دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ عمر فاروق ظہور دبئی میں بیٹھ کرمجھ پرغلط کیسزبنوا رہا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوفیہ مرزا نے کہا کہ میں 10 سال سے اپنی بچیوں سے نہیں ملی، وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز سے اپیل ہے کہ بچیاں واپس دلائیں۔صوفیہ مرزا نے کہا کہ بیٹیوں سے جدائی بہت تکلیف دہ معاملہ ہے، سابق شوہر عمرفاروق ظہور میری بیٹیوں کو صدف ناز کی بیٹیاں ظاہر کرکے دبئی لے گیا، میں ہرجگہ درخواستیں دیتی پھر رہی ہوں کہ بیٹیاں واپس دلائی جائیں۔ماڈل و اداکارہ نے الزام عائد کیا کہ میری شہرت کو نقصان پہنچایاگیا،گھٹیا الزامات لگائےگئے، مجھے دھمکیاں بھی مل رہی ہیں ۔واضح رہے کہ پاکستانی اداکارہ و ماڈل صوفیہ مرزا (خوش بخت مرزا) کا اپنے بہترین دوست اور سابق مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کے گٹھ جوڑ سے سابق شوہر عمر فاروق کے خلاف انتقامی مہم چلانے کا حال ہی میں بھانڈا پھوٹا ہے۔دبئی میں مقیم پاکستانی نژاد نارویجیئن شہری عمر فاروق ظہور کے خلاف مہم کا بھانڈا عدالتی دستاویزات نے پھوڑا، تین ممالک کی عدالتوں نے عمر فاروق ظہور پر لگائےگئے الزامات ثابت نہ ہونے پر کیسز خارج کردیے۔