روس کا بڑے پیمانے پر یوکرین کا جنگی سازو سامان تباہ کرنے کا دعویٰ

 یوکرین کے 90 فیصد میزائل تباہ اور جنگی ہوائی اڈے بھی غیرفعال کردیے ہیں،روسی وزارت دفاع 

روسی وزارت دفاع نے یوکرین کے 146 جنگی ہیلی کاپٹرگرانے کا دعوی کیا ہے۔ روسی وزارت دفاع کا دعوی ہے کہ یوکرینی فوج کے 953 ٹینک اور 2800 فوجی تنصیبات تباہ کردی ہیں جب کہ 146 جنگی ہیلی کاپٹر بھی مار گرائے ہیں۔ روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرین کے 90 فیصد میزائل تباہ اور 90 فیصد جنگی ہوائی اڈے بھی غیرفعال کردیے ہیں۔