روس سب سے زیادہ پابندیوں کا سامنا کرنے والا پہلا ملک بن گیا
یوکرین پرحملے کے بعد امریکا سمیت دیگرممالک نے روس پرپابندیاں لگائی ہیں
یوکرین پرحملے کے صرف 10 دن کے اندرروس عالمی پابندیوں کا سامنا کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔ عالمی پابندیوں کا ریکارڈ رکھنے والی تنظیم کا کہنا ہے کہ یوکرین پر حملے کے بعد روس پر2ہزار778 پابندیاں عائد کیں جبکہ روس پرعائد مجموعی پابندیوں کی تعداد 5ہزار530ہوگئی ہے۔سخت عالمی پابندیوں کا سامنے کرنے والے ممالک میں ایران دوسرے اورشمالی کوریا تیسرے نمبرپرہے۔ یوکرین پرحملے کے نتیجے میں روس پرامریکا سمیت دیگرممالک نے سخت اقتصادی پابندیاں عائد کیں ہیں۔ امریکا روس سے تیل کی خریدوفروخت پرپابندی عائد کرنے پربھی غورکررہا ہے۔