رواں ہفتے مہنگائی 19فیصد سے زائد،17اشیاء مہنگی،15سستی ، 19استحکم

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ملک میں مہنگائی کا راج برقرار ہے۔ ایک ہفتے کے دوران بیشتر اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں۔ رواں ہفتے مہنگائی 19 فیصد سے زائد ہو گئی۔ ماہانہ 17 ہزار کمانے والوں کیلئے مہنگائی 21 فیصد تک پہنچ گئی۔ ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں ہفتے 17 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے کے دوران دالیں‘ کیلے‘ لڑکی مہنگی ہوئی۔ بجلی فی یونٹ 7 پیسے اضافہ ہوا۔ دال مسور کی فی کلو قیمت میں 7 روپے 98 پیسے اضافہ ہوا۔ دال مسور فی کلو قیمت 194 سے 202 روپے 20 پیسے ہو گئی۔ گرم مصالحہ کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 17 پیسے اضافہ ہوا۔ لکڑی کی فی من قیمت میں 7 روپے 12 پیسے اضافہ ہوا۔ رواں ہفتے 19 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ ایک ہفتے کے دوران آلو 8 روپے 74 پیسے فی کلو سستے ہوئے۔ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں 12 روپے 39 پیسے کمی ہوئی۔ ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 10 روپے 77 پیسے کی کمی ہوئی۔ تازہ دودھ‘ دہی‘ کوکنگ آئل سمیت 19 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔