رواں برس پنجاب میں پولیو کا ایک کیس میں بھی رپورٹ نہیں ہوا، یاسمین راشد
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ رواں برس کے دوران ابھی تک پنجاب بھر میں پولیو کا ایک کیس میں بھی رپورٹ نہیں ہوا، تمام ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس نیگیٹو ہے اور اگر آئندہ دو سال میں یہی صورتحال برقرار رہی تو صوبہ پنجاب کو باقاعدہ پولیو فری قرار دیا جائے گا، راولپنڈی ضلع میں 13 دسمبر سے جاری انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 99 فیصد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے، 17 دسمبر تک جاری رہنے والی اس مہم کے دوران سات لاکھ 18 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ تھا جن میں سے سات لاکھ 14 ہزار بچوں کو قطرے پلائے جا چکے ہیں،یہ باتیں انہوں نے بینظیر بھٹو ہسپتال میں ایک میڈیا بریفنگ میں بتائیں جس میں وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر عمر، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی ڈاکٹر فائزہ کنول اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر احسان غنی ہمراہ تھے