راولپنڈی ٹیسٹ میچ- اندھا دھند شکست
بنگلہ دیش بمقابلہ پاکستان پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی- ٹیسٹ میچ کی تاریخ میں اس سے مضحکہ خیز کرکٹ شاید ہی دیکھنے کو ملے- ٹیسٹ میچ کے پہلے چار دنوں میں جب صرف ایک ایک اننگز مکمل ھوئی ھو اور دونوں طرف سے رنز کے پہاڑ لگے ھوئے ہوں اور پھر بھی ٹیم ہار جائے- کمال کرکٹ ھے- میچ کے آخری روز جب پاکستان نے تقریبا دوسری اننگز کا آغاز کیا تو میچ بورننگ ہو چکا تھا- پاکستانی ٹیم نے کسی کامیڈی فلم کی طرح فوری طور پر میچ کو سنسنی خیز بنا دیا- یکے بعددیگرے بابراعظم 22، عبداللہ شفیق 37، شاہین شاہ آفریدی 2، نسیم شاہ 3، سعود شکیل، سلمان علی آغااور محمدعلی صفر پر آؤٹ ہوئے۔ محمد رضوان نے 51 رنز بنائے– پاکستان کی فوری ٹیم 146 رنز پر آؤٹ ھو گئی- پاکستان کو بنگلادیش کے خلاف صرف 29 رنز کی برتری حاصل ہو سکی ۔