دنیا بھر میں کمپیوٹر سکیورٹی ڈے 30نومبرکو منایا جائے گا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کمپیوٹر سکیورٹی ڈے 30نومبرکو منایا جائے گا۔اس دن کے منانے کا مقصد کمپیوٹر صارفین کو اپنے کمپیوٹرز میں موجود قیمتی ڈیٹا،پروگرامز اور ہارڈویئرکو وائرس اور دیگر خطرات سے محفوظ رکھنے کیلئے آگاہی فراہم کرنا ہے کمپیوٹر سکیورٹی ڈے کے حوالے سے پاکستان سمیت دنیابھر کی آئی ٹی کمپنیوں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سے وابستہ ماہرین کمپیوٹر صارفین کو کمپیوٹر سافٹ ویئر،کمپیوٹر ز سکیورٹی اور اس سے متعلقہ مفیدمعلومات فراہم کریں گے۔کمپیوٹر سکیورٹی ڈے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہرسال30نومبر کو منایا جاتا ہے جس کا آغاز1988 سے ہواتھا جس کا مقصد کمپیوٹرز سے متعلقہ سکیورٹی خدشات سے صارفین کو آگاہ کرنا ہے۔