دنیا بھر میں انسانی حقو ق کا عالمی دن کل (جمعہ کو) منایا جائیگا
پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقو ق کا عالمی دن کل 10 دسمبربروز جمعة المبارک کو منایا جائیگا۔اس دن کی مناسبت سے انسانی حقوق کیلئے سرگرم تنظیموں اور سماجی اداروں کے زیر اہتمام احمدیارسمیت ملک بھر میں آگاہی واکس ،سیمینارز اور مختلف ورکشاپس کا اہتمام کیا جائیگا جس میں وزارت انسانی حقوق کے نمائندے حکومتی شخصیات،سماجی اداروں کے رہنما اور دیگر مقررین انسانی حقو ق کے حوالے سے اظہار خیال کرینگے ۔اس روز الیکٹرانک میڈیا پروگرامز نشر اور پرنٹ میڈیا خصوصی فیچر شائع کریں گے۔