حکومت مسئلہ کشمیر کواجاگر تمام عالمی فورمز پر بے نقاب کرتی رہے گی. وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت مسئلہ کشمیر کواجاگراوربھارت کے مذموم ارادوں کو تمام عالمی فورمز پر بے نقاب کرتی رہے گی ۔

آج (جمعرات)ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے توہین رسالت اور اسلام مخالف پروپیگنڈے کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھائی ہے ۔قومی سیاست کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے معیشت کو مستحکم کرنے ، برآمدات میں اضافے اور نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کیئے ہیں ۔