حافظ آباد: 16سالہ لڑکے کا الیکٹرانک ٹوکہ میں ہاتھ آکر کٹ گیا‘ہسپتال منتقل

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)حافظ آباد کے نواحی گائوں کسیسے میں سولہ سالہ لڑکے کا چارہ کاٹتے ہوئے ٹوکہ میں آکر ہاتھ کٹ گیا۔وقاص   الیکٹرانک ٹوکہ پر مویشیوںکے لئے چارہ تیارہ کررہا تھا کہ اچانک اسکا ہاتھ ٹوکہ میں آکر کٹ گیا جس پر اسے تشویشناک حالت میں جلالپورہسپتال منتقل کردیا گیا۔