جاپان نے کورونا کی نئی قسم کے باعث تمام غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی
جاپان نے کورونا وائرس کی نئی قسم "اومی کرون” کے پھیلا وکے باعث تمام غیر ملکیوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جاپان کی حکومت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ(کل) منگل سے دنیا بھر کے تمام شہریوں پر جاپان میں داخلے پر پابندی عائد ہو گی۔ صرف جاپان کے شہری اور جاپان میں مستقل رہائش پذیر غیر ملکی پابندی سے مستثنی ہوں گے۔