تین ٹکڑے پاکستان کے نہیں عمران کی سیاست کے ہوں گے: خورشید شاہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید شاہ نے عمران خان کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تین ٹکڑے پاکستان کےنہیں بلکہ عمران کی سیاست کے ہوں گے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ عمران اقتدار کی خاطر ملک دشمنی پر اتر آئے ، آج سازشی عمران کھل کر سامنے آ گیا ہے، عمران کوپاکستان کےخلاف خوفناک ایجنڈے کے تحت باقاعدہ تیارکیاگیا، عمران اور اس کے پیچھے چھپا ایجنڈا دونوں ناکام ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ عوام اس جھوٹے، جعلساز کو مسترد کر چکے، اب عمران کے قریبی ساتھی بھی اسے چھوڑنا شروع کر دیں گے۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو فوج تباہ ہو جائے گی اور پاکستان کے تین ٹکڑے ہوں گے۔

Source