تمام سرکاری ملازمین پر دوسری شادی پر پابندی عائد

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )  بھارتی صوبہ بیہار کی حکومت نے اپنے تمام سرکاری ملازمین پر پابندی لگا دی ہے کہ وہ اگر دوسری مرتبہ شادی کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے انہیں اپنے متعلق محکمہ سے اجازت طلب کرنا ہو گی ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ تمام اہلکار اپنے شادی شدہ زندگی سے متعلق محکمے کو معلومات فراہم کریں اور دوسری شادی کی اجازت حاصل کرنا لازمی ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق کوئی بھی ملازم اگر دوسری شادی کرنے کا ارادہ رکھتاہے تو اسے اپنے ڈپارٹمنٹ کو پہلی بیوی سے علیحدگی کا ثبوت دینا ہو گا ۔اگر ملازم کی پہلی بیوی یا پہلے شوہر کو اعتراض ہوتاہے تو دوسری بیوی یا دوسرے شوہر کو سرکاری سہولیات فراہم نہیں کی جائیں گی ۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیاہے کہ اگر کوئی ملازم محکمے کے علم میں لائے بغیر دوسری شادی کر لیتاہے اور اپنی مدت ملازم مکمل کیئے بغیر دنیا سے رخصت ہو جاتاہے تو اس کی دوسری بیوی یا دوسرے شوہر کے بچوں کو ملازمت کیلئے ترجیح نہیں دی جائے گی جبکہ حکومت ان کی پہلی بیوی یا پہلے شوہر سے ہونے والے بچوں کو ہی ترجیح دے گی ۔