بھارتی ریاست اُڑیسہ میں برڈ فلو H5N1 کا انکشاف
برڈ فلو کے باعث 1800مرغیاں ہلاک ہوگئیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایویئن انفلوئنزا H5N1 کا ٹیسٹ مثبت آنے پر تقریبا دو ھزار مرغیوں کو تلف کردیا گیا۔
مزید متاثرہ پرندوں کو تلف کرنے کا کام جاری ہے اور تقریبا 20 ہزار پرندوں اور جانوروں کو تلف کیا جائے گا۔برڈ فلو کی H5N1 قسم جانوروں سے انسانوں میں بھی منتقل ہوسکتی ہے۔