بلوچستان میں بی ایل ایف کے خلاف سیکورٹی فورسز کا اپریشن ؛ وسطی مکران میں
سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 19 جون 2022 کو بلوچستان کے علاقے پاروم کے قریب وسطی زمران رینج کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے ان کی گرفتاری کے لیے آپریشن کیا۔
بیان کے مطابق جب فوجیوں نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کیا تو دہشت گردوں نے اپنے ٹھکانے سے فرار ہونے کی کوشش کی اور اس دوران سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔جوابی کاروائی میں چھ دھشت گرد مارے گئے اور سیکورٹی فورسز نے کافی اسلحہ بارود بھی قبضے میں لے لیا ھے