برطانیہ میں’آرون طوفان‘ کی تباہ کاریاںجاری
کاٹ لینڈ میں 80ہزار گھر بجلی سے محروم ، برطانیہ میں درخت گرنے سے ڈرائیور جاں بحق
برطانیہ، اسکاٹ لینڈ اور ویلز میں شدید برفباری اور’ آروین طوفان‘ کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔طوفان سے اسکاٹ لینڈ میں تقریباً 80,000 گھر بجلی سے محروم ہوگئے جبکہ برطانیہ میں درخت گرنے سے ڈرائیور کی موت ہو گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو شمالی انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے کی توقع ہے۔برطانوی پولیس نے طوفان کے پیش نظر کئی سڑکیں بند کردیں جبکہ عوام سے غیر ضروری سفر نہ کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی درخواست کی ہے.