بارشوں نے تباہی مچادی، راولپنڈی کےنشیبی علاقے زیر آب، پانی گھروں میں داخل
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں تیزبارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور گھروں میں پانی داخل ہوگیا۔ڈھوک کالاخان، صادق آباد، شکریال اورگرجا روڈ ڈوب گئے جب کہ بارش کا پانی گھروں میں داخل ہونے سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔بارش سے جی ٹی روڈ اور سواں پل پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جب کہ مسلم کالونی میں بارش کے باعث گھرکی چھت گرگئی۔بارش کے بعد راولپنڈی کینٹ کے متعدد علاقوں میں بروقت آلائشیں نہ اٹھانے سے تعفن پھیلنے لگا جب کہ بارش سے نالہ لئی میں پانی کی سطح 13 فٹ ہوگئی ہے۔ترجمان واسا کا کہنا ہے کہ بیشتر نشیبی علاقوں سے پانی نکال دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔