بابر اعظم کا عہد کرکٹ

ویب ڈیسک ؛ بابر اعظم کا نام ذھن میں آتے ہی کرکٹ شائقین کے چہرے پر ایک خوشگوار مسکراھٹ نمودار ھو جاتی- پاکستان سے گم ھوتی ھوئی کرکٹ کی بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ کی بدولت واپسی ھوتی نظر آ رھی ھے- ایک دن پہلے ھی اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں بابر اعظم نے پاکستان کے لئے ٹی ۲۰ جیتنے کے عزم کا عندیہ دیا ھے- بابر اعظم موجودہ دور کا بہترین بیٹسمین ھے جسے لوگ بھارتی بیٹسمین ورات کوھلی کے پائے کا کھلاڑی کہتے ہیں – بابر اعظم ٹیسٹ میچ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کی رینک میں پہلے پانچ نمبروں میں ھے- ائ سی سی کی جون کی رینکنگ میں بابر اعظم ون ڈے کا نمبر ون کھلاڑی ھے-
بحثیت کپتان بھی بابر اعظم کی کارکردگی مثالی ھے- ۲۰۱۲ کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم ون ڈی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آئی ھے- کرکٹ شائقین اور مبصرین موجودہ کرکٹ کے دور کو بابر اعظم کا دور کہتے ہیں- بابر اعظم نے اب تک ۴۰ ٹیسٹ میچوں میں۴۶ کی اوسط سے ۲۸۵۱ رنز بنا رکھے ہیں- ۸۹ ون ڈے میچز میں ۶۰ کی اوسط سے ۴۴۴۲ رنز بنائے ہیں- ٹی ٹونٹی میں ۷۴ میچز میں ۴۶ رنز کی اوسط سے ۲۶۷۶ رنز بنائےہیں-
ون ڈے سیریز میں بحثیت کپتان۱۰۸۳ رنز کا رکارڈ بابر اعظم کے نام ھے- ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دینے والے واحد پاکستانی کیپٹن ہیں-
۲۷ سالہ بابر اعظم دنیائے کرکٹ کا چمکتا ھوا ستارہ ھے