اکشے کمار کی نئی فلم ’رکشا بندھن‘ پاکستانی فلم کا چربہ نکلی
کراچی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے سپر اسٹار اکشے کمار کی آنے والی نئی فلم ’رکشہ بندھن ‘ پاکستانی فلم’لوڈ ویڈنگ‘ کا چربہ نکلی۔خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار کی نئی فلم ’رکشا بندھن‘ کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز ہوا ہے جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر شائقینِ فلم کا کہنا ہے کہ ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر بالی ووڈ نے پاکستانی مواد چوری کر لیا ہے۔پاکستان کے گانے بھارت اکثر کاپی کرتا ہی رہتا ہے مگر اس مرتبہ بالی ووڈ نے فہد مصطفی اور مہوش حیات کی فلم ’لوڈ ویڈنگ ‘ کو مکمل کاپی کیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پڑوسی ملک میں تخلیقی مواد کی کمی شدت سے محسوس ہو رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ کبھی گانے، کبھی موسیقی، کبھی میوزک ویڈیو اور کبھی فلم کی کہانی کاپی کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ اکشے کمار کی اس فلم کو 11 اگست کو ریلیز کیا جائے گا تا…