آصف زرداری دبئی کیا کرنے گئے ہیں ؟ شیخ رشید نے بتادیا
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے آصف زرداری کی دبئی روانگی سے متعلق گفتگو کی ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ 5 درجن صوبائی وزراء کا حلف انصاف اور جمہوریت کے منہ پہ تمانچہ ہے، پاکستان کی آخری امید سپریم کورٹ دباؤ میں ہے۔انہوں نے کہا کہ 10کروڑ لوگ بھوک اور مہنگائی کی لپیٹ میں ہیں، 30 اگست تک فیصلے نہ کیے تو جھاڑو پھر جائے گا، اب سیاست نہیں ریاست کو بچانا ہوگا۔شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ آصف زرداری سالگرہ منانے دبئی جارہے ہیں۔