امریکی نوجوان راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

 امریکہ میں ایک نوجوان راتوں رات کروڑ پتی بن گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی نوجوان کھیل کھیل میں ہی راتوں رات کروڑوں روپے کا مالک بن گیا۔ امریکی نوجوان نے حادثاتی طور پر ایک لاٹری ٹکٹ خریدا جس میں اس کا ایک لاکھ ڈالر یعنی ایک کروڑ 70 لاکھ روپے کا انعام نکل آیا۔امریکی نوجوان کا تعلق ورجینیا سے ہے جس نے قسمت آزمائی کے لیے پہلی بار 20 لاٹریاں خریدیں اور اس لاٹری نے ہی اس کی قسمت بدل دی۔ ہر لاٹری ٹکٹ سے امریکی شہری کا پانچ ہزار ڈالر کا انعام نکلا جو مجموعی طور پر ایک لاکھ ڈالر بن گیا۔