امریکہ کا کورونا کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کا اعتراف
پاکستان سے متعلق سفری ہدایت میں ترمیم کر دی اور کورونا کے حوالے سے زیادہ احتیاط برتنے کے الفاظ ہٹا دئیے
امریکہ نے کورونا کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کا اعتراف کر لیا۔امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے پاکستان سے متعلق سفری ہدایت میں ترمیم کر دی اور کورونا کے حوالے سے زیادہ احتیاط برتنے کے الفاظ ہٹا دئیے۔ امریکا نے پاکستان کی آبادی کے اسی فیصد حصے کی مکمل ویکسی نیشن کا اعتراف بھی کیا۔سنٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کی رپورٹ پر ٹریول ایڈوائزری میں ترمیم کی گئی ہے۔ اس سے قبل پاکستان کو ہائی رسک کیٹیگری ون میں شمار کیا جاتا تھا۔