امریکہ: عبادت گاہ میں لوگوں کو یرغمال بنانے والا شخص ہلاک، تمام افراد بازیاب
واشنگٹن: امریکہ میں یہودی عبادت گاہ میں یرغمال بنائے گئے لوگوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا جبکہ یرغمال بنانے والا شخص مارا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک شخص نے یہودی عبادت گاہ میں گھس کر اندر موجود 4 افراد کو یرغمال بنا لیا تھا جبکہ پولیس کو خدشہ تھا کہ یرغمال بنانے والے شخص کے پاس بارودی مواد موجود ہے۔پولیس نے عبادت گاہ کو گھیرے میں لے کر مذاکرات کرنے کی کوشش کی اور بعد ازاں مذاکرات کے بعد ایک شخص کو بازیاب کرا لیا گیا تھا۔ تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے یرغمال بنانے والے شخص کو ہلاک کر دیا۔وائٹ ہاؤس کے مطابق تمام تر صورتحال سے امریکی صدر جوبائیڈن کو بھی بریفنگ دے دی گئی تھی۔