الیکشن کمیشن پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنائے: وزیراعظم
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہبا زشریف نے الیکشن کمیشن سے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنانے کا مطالبہ کردیا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں الیکشن کمیشن پر زور دیتا ہوں کہ وہ پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ کیس میں تاخیر کے شکار فیصلے کو جلد سنائے۔انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں پر باربار حملوں کے باوجود عمران نیازی کو کھلی چھوٹ ہے اور عمران نیازی کو کھلی چھوٹ نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔