اقوام متحدہ کا کانگو میں ہیلی کاپٹر حادثے میں  پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار

نیو یارک (طاہر چودھری سے ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے کانگو میں ہیلی کاپٹر حادثے میں پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ۔ 

اپنے تعزیتی پیغام میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوئتریس  نے کہا کہ  ایک پوما ہیلی کاپٹر پر سوار اقوام متحدہ کے 8 امن فوجی شہید ہو گئے ہیں ہیلی  کاپٹر شمالی کیوو میں گر کر تباہ ہوا۔ پاکستانی ٹیم کے زیر استعمال  یہ ہیلی کاپٹر تسانزو کے علاقے میں جاسوسی کے مشن پر تھا، اس علاقے میں M23 گروپ اور  جمہوریہ کانگو   کی مسلح افواج کے درمیان حالیہ دنوں میں جھڑپیں ہوئی تھیں ۔

 سیکرٹری جنرل نے سوگوار خاندانوں ، پاکستان، روسی فیڈریشن اور جمہوریہ سربیا کی حکومتوں سے  تعزیت کا اظہار کیا۔

 سکریٹری جنرل نے ملک کے مشرقی صوبوں میں امن اور استحکام لانے کی کوششوں میں کانگو کی حکومت اور عوام کی حمایت کے لیے اقوام متحدہ کے عزم کا اعادہ کیا۔