افغانستان میں ۲۲ جون کے زلزلے کے متاثرین ابھی تک عالمی امداد کے منتظر- ۶ ملین ڈالر فوری درکار؛ ڈبلیو ایچ او
اسلام آباد ، ۴ جولائی (ویب ڈیسک )
۲۲جون کو افغان صوبے پکییتیکا اور خوست میں پانچ اشاریہ نو کی شدت سے آنے سے اب تک تقریبا گیارہ سو افراد جاں بحق اور ۴۵۰۰ گھر مکمل تباہ ھو چکے ہیں- جبکہ ۲۵۰۰ افراد زخمی ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق زلزلہ متاثرین کی اکثریت اس وقت بھی کھلے آسمان تلے زندگی گزار رھی ہیں ۔عالمی برادری نے بھی افغانستان کی امداد نہیں کی اور گنتی کے چند ھی ملکوں نے امداد بھجوائی ہے ۔متاثرین کا کہنا ہے کہ اگر انہیں امداد نہ ملی تو وہ بھوک یا پھر بیماریوں سے مر جائے گے۔ ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلے چھ ملین ڈالر درکار ہیں