اسلام انسانی حقوق کا سب سے بڑا علمبردار : پروفیسر عبدالقدوس

لتان (خصوصی رپورٹر) پاک تْرک معارف انٹرنیشنل سکول اینڈ کالجز’ شالیمار کیمپس’ ملتان  کے زیر اہتمام ”سیرت کانفرنس اور ہیومن رائٹس سیمینارکا انعقاد کیا گیا۔جس میں  زکریا یونیورسٹی شعبہ اسلامیات کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب اور اسلامی ریسرچ سنٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال نے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ انسانی حقوق کا سب سے بڑا علمبردار اسلام ہے اور نبی کریمؐ نے چودہ سو سال پہلے مساوات اور برابری کا درس دیا۔ ہمیں نبی کریمؐ کے فراہم کردہ اسوہ پر چلنے کی ضرورت ہے۔ پرنسپل سکول محمد اعجاز خان نیازی نے کہا اسلامی ماحول میں نئی نسل کی تعلیم وتربیت ہماری قومی ذمہ داری ہے،تقریب سے محمد مدثر رحیم،محمد سعد چوہدری نے خطاب کیاجبکہ طلباء وطالبات نے ہدیہ نعت پیش کیا۔