اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 نئے ایڈیشنل ججز حلف اٹھا لیا
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا۔ اس ضمن میں گذشتہ روز تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹس کے ججز، وکلاء اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے نئے ایڈیشنل ججز میں بیرسٹر سردار اعجاز اسحاق خان، ارباب محمد طاہر اور ثمن رفعت امتیاز سے حلف لیا جس کے بعد تینوں ججز نے باقاعدہ طور پر فرائض کی ادائیگی شروع کردی۔ تین نئے ججز کی تعیناتی کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 9 ہوگئی ہے جن میں سے6 کنفرم اور 3 ایڈیشنل ججز شامل ہیں۔