اخلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا کا 10 نئے ٹرینی خلابازوں کا اعلان

خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا نے دس نئے ٹرینی خلاباروں کا اعلان کر دیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز امریکی خلائی تحقیق کے ادارے ناسا نے دس نئے ٹرینی خلاباروں کا اعلان کیا ہے جن میں ایک فائر فائٹر سے ہارورڈ کے پروفیسر، قومی سائیکل ٹیم کے سابق رکن، اور ایک پائلٹ بھی شامل ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق 2021 کی کلاس کے لیے 12 ہزار سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی تھی جن میں سے ان دس افراد کو منتخب کیا گیا ہے، اور اب وہ آئندہ سال جنوری میں ٹیکساس کے جانسن سپیس سینٹر میں ڈیوٹی کے لیے رپورٹ کریں گےجہاں وہ دو سال کی تربیت سے گزریں گے۔ناسا کے منتظم بل نیلسن نے ایک تقریب کے دوران کہا کہ ہم واپس چاند پر جا رہے ہیں اور ہم مریخ پر جا رہے ہیں اور اس لیے آج ہم 10 نئے خلاباروں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔