آپ کس ایج گروپ میں ھیں-

ایلفا، جنریشن Z, مائلنلنز millennials, جنریشن X، اور بومرز Boomers- عمر کے حساب سے دنیا کی موجودہ آبادی ان پانچ حصوں میں تقسیم ھے- ایلفا جنریشن ۲۰۱۰ کے بعد پیدا ھونے والے بچے ہیں- یہ آئی فون جنریشن ھے کیونکہ iphone ۲۰۱۰ میں ھی مارکیٹ میں آیا تھا- جنریش زیڈ ۱۹۹۵ اور ۲۰۱۲ کے درمیان پیدا ھونے والی آبادی ھے جنہوں نے کمپیوٹر کے ساتھ ساتھ پرورش پائی ھے- millennials سب سے دلچسپ عمر والا گروپ ھے ، ۱۹۸۱ کے بعد پیدا ھونے والا گروپ ھے جو اب چالیس کے لگ بھگ ہے- یہ بلب اور بلیک اینڈ وائٹ ٹی والا گروپ ھے ، جنہوں نے بچپن میں ایف ایکس سوزوکی اور کڑکپن میں سوفٹ اور مارگلہ کاروں کو عام ھوتے دیکھا- جنریشن ایکس ۱۹۶۵ کی پاک بھارت جنگ کے ارد گرد پیدا ھونے والے ہیں جو اب تقریبا ساٹھ کے ھونے والے ہیں – انہوں نے سائیکل کے زمانے سے کمپیوٹر کی اب تک کی ترقی کا سارا دور اپنی آنکھوں کے سامنے گزرتے دیکھا، لیکن کمپیوٹر نھی سیکھا- آج بھی digital world کو بے حیائی پروان چڑھنے کا ذریعہ سمجھتے ہیں- Boomers , یہ ھے وہ گروپ جو ۱۹۴۶ اور ۱۹۶۴ کے درمیان پیدا ھوا- یہ سائبر ورلڈ کو اپنی ضد، انا اور اپنی رفتار سے چلانا چاھتے ہیں-
دور حاضر کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ھے کہ پانچوں ایج گروپ ایک ھی وقت میں تھوڑے بہت تناسب کے فرق سے زندہ و جاوید ہیں- وقت کو سمجھ نھی آرھی کہ ان کے ساتھ کیسے گزارہ کرے