آل پنجاب فٹ بال ٹورنامنٹ،شاہین کلب میلسی سیمی فائنل میں پہنچ گیا

میلسی(نامہ نگار )  بورے والا میں جاری آل پنجاب فٹ بال ٹورنامنٹ میں شاہین فٹ بال کلب میلسی نے پہلے میچ میں راچپوت کلب عارف والا کو شکست دی جبکہ کوارٹر فائنل میچ میں کارواں کلب میاں چنوں کو ہرایا اس طرح شاہین فٹ بال کلب میلسی سیمی فائنل میں پہنچ گیا اس شاندار کارکردگی پر شاہین کلب میلسی کے سینئر کھلاڑیوں نے ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔