آسٹریا میں کرسمس سے قبل مختلف صوبوں میں 13 دسمبر سے لاک ڈائون ختم کرنے کا اعلان
آسٹریا کے صوبہ برگن لینڈ، ٹائرول اور ورارلبرگ 13 دسمبر سوموار سے مکمل طور پر کھلیں گے ‘لوئر آسٹریا سالزبرگ اور اسٹائر مارک میں ریسٹوران اور ہوٹل 17 دسمبر تک نہیں کھلیں گے‘نو منتخب وزیراعظم کارل نہیمر کی پریس کانفرنس
آسٹریا میں کرسمس سے قبل مختلف صوبوں میں 13 دسمبر سے لاک ڈاو¿ن ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں چانسلری میں ہونے والی کورونا سے متعلق میٹنگ میں 13 دسمبر کو لاک ڈاو¿ن ختم کرنے کی مشاورت کے بعد نو منتخب وزیراعظم کارل نہیمر نے اپنی کابینہ کے ساتھ پریس کانفرنس میں بتایا کہ آسٹریا کے صوبہ برگن لینڈ، ٹائرول اور ورارلبرگ 13 دسمبر سوموار سے مکمل طور پر کھلیں گے البتہ لوئر آسٹریا سالزبرگ اور اسٹائرمارک میں ریسٹوران اور ہوٹل 17 دسمبر تک نہیں کھلیں گے۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں 13 دسمبر سے لاک ڈاو¿ن ختم کر دیا جائے گا مگر ریسٹوران 20 دسمبر تک بند رہیں گے، وفاقی حکومت کی طرف سے "کم سے کم معیارات” مقرر کیے گئے ہیں البتہ حالات کے پیش نظر ملک میں سخت فیصلے بھی کئے جا سکتے ہیں۔ "کم سے کم معیارات” مملکت سے لاک ڈاو¿ن کے خاتمے کے لیے مددگار ثابت ہو سکتے ہیں ، جن شعبوں کو 13 دسمبر سے کھولا جائے گا ان میں تجارت،جسمانی خدمات فراہم کرنے والے جیسے ہیئر ڈریسرز،فٹنس سنٹر، سیاحت، ثقافت، کھیل وغیرہ شامل ہیں ، ان شعبوں کو ویکسین شدہ اور صحت یاب ہونے والے افراد کے لیے دوبارہ کھولنے کی اجازت ہے-