آسلام آباد میں کالے شیشے والی گاڑیوں کے چالان

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے کالے شیشے والی 38 ہزار794 گاڑیوں کے چالان کر دیے جنہیں آٹھ لاکھ 60 ہزار 393 روپے جرمانہ کردیا گیا سات ہزار876 گاڑیاں تھانوں میں بند کردی گئیں ایس پی ٹریفک محمد سرفراز ورک نے بتایا کہ رواں سال سے یہ آپریشن جاری ہے جو تاحکم ثانی جاری رہے گا ٹریفک پولیس کی ٹیموں نے کالے شیشوں، فینسی نمبر پلیٹوں، اوورسپیڈنگ،سگنل کی خلاف ورزی،غیر قانونی اور ڈبل پارکنگ کے خلاف آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں جن مقامات پر کارروائیاں کی گئیں ان میں اسلام آبادایکسپریس وے،آئی جے پی،سری نگر ہائی وے،فیصل ایونیو سمیت بڑے شاپنگ مالز،تجارتی مراکز، مارکیٹس خصوصاً جی الیون مرکز،ایف الیون مرکز،ایف ٹین مرکز،جی نائن مرکز،جی ایٹ مرکز، آئی ایٹ مرکز، بحریہ ٹاؤن، بلیوایریا،جناح سپر،F-6سپر مارکیٹ،آبپارہ اور بارہ کہومارکیٹ شامل ہیں۔